An introduction to Dr. Iqabal | डॉ.इक़बाल एक परिचय in urdu

۱. فراق نے اردو شاعری کی طاق میں ہندوستانیت اور آفاقیت کی شمع روشن کی۔ سلام سندیلوی
۲. جزبی سلگتی ہوئی آتش رفتہ کا شاعر ہے۔ محمد حسن
۳. قاضی عبدالودود تحقیق کے ’’ معلمِ ثانی‘‘ ہیں۔ رشید حسن خان
۴. فلسفہ ہمارے دائیں ہاتھ میں، نیچرل سائنس بائیں ہاتھ میں اور کلمہ طیّبہ کا تاج ہمارے سر پر ہے۔ سر سیّد احمد خاں
۵. غزل ایک نیم وحشی صنف سخن ہے۔ کلیم الدین احمد
۶. جدیدیت ترقّی پسند تحریک کی توسیع ہے۔ وحید اختر
۷. خیالات ماخوذ، واقفیت محدود، نظر سطہی، فہم و ادراک معمولی، غور و فکر ناکافی، تمیز ادنیٰ اور شخصیت اوسط۔ کلیم الدّین احمد نے حالی کے لئے کہا
۸. غزل انتہاؤں کا ایک سلسلہ ہے۔ فراق گورکھپوری
۹. غزل کی گردن بلا تکلّف اڑا دینی چاہئے۔ جوش ملیح آبادی
۱۰. مغلوں نے ہمیں تین چیزیں دی ہیں تاج محل، اردو زبان اور غالب۔ رشید احمد صدّیقی
۱۱. اکبر کی شاعری انکے عہد اور انکے ماحول کا آئینہ ہے۔ رشید احمد صدّیقی
۱۲. اکبر کی نظر قوم کی میراث پر بھی تھی اور قوم کی تقدیر پر بھی۔ رشید احمد صدّیقی
۱۳. میرے نزدیک مارواڑی عورتیں مجموعہ ہیں تین چیزوں کا گھونگھٹ، گندگی اور گہنا۔ رشید احمد صدیّقی
۱۴. جوش انقلابی نہیں باغی شاعر ہیں۔ مسعود حسین خان 
۱۵. اردو زبان برج بھاشا سے نکلی ہے۔ محمد حسین آزاد
۱۶. ہندوستان کی الہامی کتابیں دو ہیں ایک وید اور دوسری دیوانِ غالب۔ عبد الرحمٰن بجنوری
۱۷. اردو شاعری کے باغ میں ایک نیا ، سرخ پھول کھلا ہے(کیفی اعظمی)۔ سجّاد ظہیر
۱۸. اقبال کے روپ میں غالب نے دوبارہ جنم لیا تھا۔ شیخ عبد القادر
۱۹. سر سید، شبلی، حالی، نظیر اور آزاد اردو کے عناصرِ خمسہ ہیں۔ مہدی افادی
۲۰. مجاز انقلاب کا ڈھنڈھورچی نہیں انقلاب کا مطرب ہے۔ فیض احمد فیض
۲۱. بیدی کے افسانے تراشے ہوئے ہیرے ہیں۔ آل احمد سرورؔ 
۲۲. بیدی کے بیشتر افسانوں میں کہانی نہیں تھیم ہوتی ہے۔ اپیندر ناتھ اشکؔ 
۲۳. میری خواہش ہے کہ ہندو اردو سیکھیں اور مسلمان ہندی۔ گاندھی جی
۲۴. غالب حیوانِ ظریف ہیں۔ حالی
۲۵. مثنوی سحر البیان اسم با مسمہ ہے۔ شیر علی افسوسؔ 
۲۶. مثنوی زہرِعشق لکھنؤ کی سب سے اچھی مثنوی ہے۔ آل احمد سرورؔ 
۲۷. غزل اردو شاعری کی آبرو ہے۔ رشید احمد صدیّقی
۲۸. اردو کا آغاز دکّن سے ہوا۔ نصیر الدیّن ہاشمی
۲۹. فسانہ عجائب ، الفاظ کا بھٹیار خانہ ہے۔ غالبؔ 
۳۰. ہزار کوس سے بزبانِ قلم باتیں کیا کرو ہجر کے مزے لیا کرو۔ غالبؔ 
۳۱. مرزا صاحب میں نے وہ اندازِ تحریر ایجاد کیا ہے کہ مراسلہ کو مکالمہ بنا دیا ہے۔ غالبؔ 
۳۲. بیدی تمہاری کمزوری یہ ہے کہ تم سوچتے بہت ہو ، لکھنے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ منٹو
۳۳. میر امّن کو اردو نثر میں وہی رتبہ حاصل ہے جو میر تقی میر کو شاعری میں۔ سر سیّد احمد
۳۴. قیامت کے روز خدا مجھ سے پوچھیگا کہ دنیا سے کیا لائے ہو تو میں کہوں گا کہ حالی سے مسدّس لکھوا کر لایا ہوں۔ سر سیّد احمد
۳۵. اردو میں تنقید کا وجود فرضی ہے۔ کلیم الدین احمدؔ 
۳۶. یہ شخص(اقبال) مجھے ٹیگور اور شیکسپئر سے کئی ہزار فٹ اونچا نظر آتا ہے۔ خواجہ حسن نظامی
۳۷. 

القاب
۱. غیّورِ جنگ ڈپٹی نذیر احمد
۲. میر کے بعد دردوعلم کا شاعر فانی بدایونی
۳. ملک الشعراء (اکبر شاہ ثانی) ذوقؔ 
۴. سلطان (جلال الدیّن خلجی) امیر خسرو
۵. راجستھان کا بابِ اردو ابوالفیض عثمانی
۶. شاعرِ درد مند میرؔ 
۷. قنوطی شاعر میرؔ 
۸. داخلیت کا شاعر میرؔ 
۹. قلبی واردات کا شاعر میرؔ 
۱۰. اردو کا ’’ والٹر اسکاٹ‘‘ عبد الحلیم شررؔ 
۱۱. اردو کا ’’ ٹی ایس ایلیٹ‘‘ ولی دکنیؔ 
۱۲. شاعر انقلاب اور شاعر فطرت جوش ؔ ملیح آبادی
۱۳. فردوسئ اسلام حفیظ جالندھری
۱۴. شہنشاہِ ظرافت اکبر الٰہ آبادی
۱۵. رئیس المتغزلین اقبال، حسرت موہانی
۱۶. طوطئ ہند امیر خسروؔ 
۱۷. استعاروں کا بادشاہ نجم الدیّن آبروؔ 
۱۸. حیوانِ ظریف غالبؔ 
۱۹. اردو شاعری کا بابا آدم ولی ؔ دکنی
۲۰. اردو کا ’’چوسر‘‘ ولی ؔ دکنی
۲۱. غالب شکن یگانہؔ چنگیزی
۲۲. شمس العشاق میراں جی
۲۳. بندہ نواز، گیسو دراز حضرت سیّد محمد
۲۴. سادہ نثر کے موجد سر سیّد احمد
۲۵. جدید نظم کے بانی محمد حسین آزاد
۲۶. اردو تنقید کے بانی محمد حسین آزاد
۲۷. اردو میں سوانح نگاری کے بانی حالیؔ 
۲۸. اردو ڈرامہ نگاری کا شیکسپیر آغا حشر کاشمیری
۲۹. مصوّرِ غم مولانا راشد الخیری
۳۰. مصوّرِ فطرت جوش
۳۱. شاعر انقلاب جوش
۳۲. جدید ناول کے بانی پریم چند
۳۳. ’’شعور کی رو‘‘ تکنیک کے بانی سجّاد ظہیر (لندن کی ایک رات، سے)

مثنویوں کے کردار
۱. گلزار نسیم۔ تاج الملوک، بکاؤلی، روح افزاء
۲. بحرِ الفت۔ ماہِ پرویں، ظہرا پری، مہر پرویز
۳. سحر البیان۔ بے نظیر، بدرِ منیر، نجم النسّاء
۴. دریائے عشق۔ غزالہ، گل پیرہن، لال پری، مہرو
۵. قطب مشطری۔ محمد قطب شاہ، مشطری، بھاگ متی
پہلا
۱. اردو کی پہلی رباعی کس نے لکھی۔ میر عبد القادر، دکنی شاعر، ۱۷۰۰ ؁ء
۲. پہلا غزل گو شاعر ولی دکنی
۳. پہلا صاحب دیوان شاعر قلی قطب شاہ
۴. شمالی ہند کا پہلا صاحب دیوان شاعر فائز دہلوی
۵. پہلے ناول نگار ڈپٹی نذیر احمد
۶. پہلا اردو ناول مراۃ العروس (۱۸۶۹ ؁ء)
۷. شہر آشوب کے ماہر شاعر جعفر زٹلی اور شاکر ناجی
۸. شہر آشوب اور کس نے لکھی ہیں میرؔ اور سوداؔ 
۹. ریختی کے موجد انشاء ؔ اور رنگینؔ 
۱۰. اردو میں نظم کے بانی نظیر ؔ اکبر آبادی
۱۱. جدید نظم کے بانی محمد حسین آزادؔ ، حالیؔ 
۱۲. مکتوب نویسی کا آغاز غالبؔ ( ۱۸۴۷ ؁ء )
۱۳. پہلا خاکہ نگار فرحت بیگ
۱۴. سفر نامہ کا آغاز سر سیّد احمد
۱۵. پہلا سفر نامہ انگلستان ( سر سیّد)
۱۶. پہلا ڈرامہ نگار نواب واجد علی شاہ
۱۷. واجد علی کے ڈرامہ کا نام افسانہ عشق
۱۸. واجد علی کے ڈرامہ کی بنیاد رادھا کرشن کی پریم کتھا
۱۹. پہلے عوامی ڈرامہ نگار امانت لکھنوی
۲۰. پہلا عوامی ڈرامہ اندر سبھا ، ۱۸۵۲ ؁ء میں لکھا اور ۱۸۵۴ ؁ء میں اسٹیج پر آیا
۲۱. پہلا فارسی ڈرامہ خورشید ( ایدل جی گھوری، ۱۸۷۰ ؁ء)
۲۲. اردو کی پہلی نثری تصنیف سب رس (ملاّ وجہی ۱۶۳۵ ؁ء)
۲۳. شمالی ہند کی پہلی نثری کتاب کربل کتھا (فضل علی فضلی، ۱۷۳۱ ؁ء)
۲۴. اردو کی پہلی طبع زاد داستان فسانہ عجائب
۲۵. فورٹ ولیم کالج کے پہلے پرنسپل ڈیوڈ براؤن
۲۶. فورٹ ولیم کالج کے شعبہ اردو کے صدر جان گلکرسٹ
۲۷. کلّیات میر کا پہلا ایڈیشن چھاپا فورٹ ولیم کالج نے
۲۸. ترقی پسند تحریک کی پہلی کانفرنس لکھنؤ 
۲۹. دار المصنفین کے بانی شبلیؔ 
۳۰. اردو کی پہلی ناول نگار خاتون راشدہ النساء
۳۱. قرآن کے پہلے اردو ترجمہ نگار رفیع الدین ۱۷۸۶ ؁ء)
۳۲. فورٹ ولیم کالج میں سب سے ذیادہ کتب کے مصنّف حیدر بخش حیدریؔ 
۳۳. دلیّ کالج کا قیام ۱۸۲۵ ؁ء
۳۴. دہلی کالج پرنسپل ڈاکٹر اسپرنگر
۳۵. ورناکلر سوسائیٹی کے بانی ڈاکٹر اسپرنگر

 

Specially Thanks to ( With Respects )

शमसुद्दीन सुलेमानी
बीकानेर

7737973822

0 Comments

Leave a Reply Cancel

Add Comment *

Name*

Email*

Website