Net urdu most question | بتاریخ __ 22 فروری 2018

این آئی او ایس ڈی ایل ایڈ کی تیاری اردو زبان میں کر رہے معزز اساتذہ توجہ دیں۔

دی گئی اطلاع کے مطابق الحمداللہ۔ آج اردو اساتذہ کے نمائندگان نے ریجنل سینٹر پٹنہ میں میڈیم انتخاب کرنے میں اردو زبان کو فوری طور پر شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب میں جو باتیں سامنے آئی وہ قابل توجہ و قابل غور و فکر ہے:-

▪ افسران کا کہنا ہے کہ "اردو زبان میں امتحان دیا جاسکتا ہے" اس میں کسی طرح کا شک شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ رہی بات اردو زبان کو شامل کرنے یا اردو میں اسٹڈی میٹیریل دستیاب کرنے کی تو ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں لگ سکا ہے کہ یہ کتنے لوگوں کا مطالبہ ہے یا کتنے لوگ اس سے متاثر ہیں۔ تاکہ اس پر غور کیا جائے۔ اگر یہ مطالبہ ہزاروں لوگوں کا ہے تو کم از کم سو لوگوں کی درخواست /شکایتیں آنی چاہیے تھی۔ مگر یہاں تو صرف گنتی کے کچھ لوگوں کی شکایت/ درخواست موصول ہوئی ہے۔اور جتنی درخواست موصول ہوئی ہے سبکو ہیڈ ڈپارٹمنٹ کو فارورڈ کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپارٹمنٹ میں غور و فکر (منتھن) بھی کیا جا رہا ہے۔ لیکن اگر لوگ اسے یقینی بنانا چاہتے ہیں تو کم از کم 10ضلع کے ڈی ای او صاحب سے درخواست فارورڈ کروائیے۔ ساتھ ہی ہر ضلع سے کم از کم پچاس لوگ ای میل اور ڈاک کے ذریعے ریفرنس اور انرالمینٹ نمبر کے ساتھ درخواست ریجنل سینٹر کو بھیجیں۔اردو کا آنا یقینی ہو جائے گا۔

 

ریجنل سینٹر کا ای میل  https://rcpatna@nios.ac.in

۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بڑے پیمانے پر لوگوں نے اسکا مطالبہ کیا ہوتا تو اب تک اردو کو شامل کر لیا گیا ہوتا۔مگر ابھی بھی وقت ہے کام ہو سکتا ہے۔

بہرحال ، نمائندگان کے ذریعے وزیر برائے اقلیتی امور کو درخواست دیکر ریجنل سینٹر کو فارورڈ کرنے کی گزارش کی۔الحمداللہ انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور اسے فارورڈ بھی کر دیا۔

 

بہر کیف، ان باتوں سے یہ واضح ہے کہ اگر ہم اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو ہم تمام لوگوں کو تھوڑی سی زحمت اٹھانی ہوں گی۔

▪پہلا کام یہ کرنا ہے کہ آٹھ دس لوگ ملکر اجتماعی طور پر ایک درخواست لکھکر ڈی ای او سے ریجنل سینٹر کو فارورڈ کروائیں ۔

▪دوسرا کام یہ کریں کہ ایک ضلع میں کم از کم 50 لوگوں کے نام ، انکے ریفرنس نمبر اور انرالمینٹ نمبر کے ساتھ یکجا کرنا شروع کر دیں۔

▪تیسرا۔ یہ ہے کہ ایک نیا درخواست کا نمونہ شیئر کیا جا رہا ہے جو انفرادی طور پر ریجنل سینٹر کے ای میل پر بھیجا جائے۔

▪چوتھا کام۔ یہ ہے کہ ایک درخواست کا نمونہ اجتماعی طور پر اساتذہ کے نام،ریفرنس نمبر اور انرالمینٹ نمبر کے ساتھ ڈاک کے ذریعے ریجنل سینٹر کو بھیجا جائے۔

 

لہذا آپ تمام اردو اساتذہ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے اپنے ضلع کے اردو اساتذہ کے واٹس ایپ گروپ میں اپنا ریفرنس اور انرالمینٹ نمبر بھیجیں۔اور اگر آپکے ضلع کا کوئی خاص گروپ نہیں ہے تو "بحال اردو اساتذہ،بہار" یا "NIOS اردو اساتذہ بہار" یا کسی نہ کسی گروپ میں ضرور بھیجیں۔

وقت بہت کم ہے لہذا کل صبح سے ہی اس پر عمل شروع کر دیں۔

آخری بات یہ ہے کہ 26 کو پٹنہ کا پروگرام رکھا گیا۔ لہذا گزارش ہے کہ اس دن زیادہ سے زیادہ اساتذہ تشریف لائیں تاکہ مضبوطی سے بات رکھی جا سکے۔

والسلام
محمد شفیق
کٹیہار

Specially Thanks to ( With Respects )

शमसुद्दीन सुलेमानी
बीकानेर

7737973822

0 Comments

Leave a Reply Cancel

Add Comment *

Name*

Email*

Website