Urdu Knowledge Lecture Test | उर्दू नॉलेज लेक्चर टेस्ट

سوالنمبر1
ڈپٹی نذیر نے کون سا خطاب قبول کرنے سے انکار کیا تها؟
جواب:"غیورجنگ"
سوالنمبر

2
اردو انشائیے کے بانی کون هیں؟
جواب:میر ناصر علی
سوالنمبر

3
"جوش"کے علاوہ کونسا شاعر "محروم" تخلص لکهتا تها
جواب:تلوک چند
سوالنمبر

4
سرسید کس کو شفقت سے"ناصح مشفق" کہتے تهے؟
جواب:میر ناصر علی
سوالنمبر

5
شرر کے کس ناول کے خلاف خوب هنگامے هوے؟
جواب: بدرالنسا
سوالنمبر

6
"صلائےعام"ادبی رسالہ کس نے جاری کیا؟
جواب: میر ناصر علی
سوالنمبر

7
استاد بیخود دہلوی کا اصل نام کیا تها؟
جواب:سید وحید الدین
سوالنمبر

8
علامہ راشدالخیری کو "مصور غم" کا خطاب کس نے دیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر

9
"تنگ وناموس" ناول کس نے لکها؟
جواب:استاد بیخود دہلوی
سوالنمبر

10
داغ کا حقیقی جانشین شاگرد کس کو کہا جا تا هے؟
جواب:استاد بیخود دہلوی
سوالنمبر

11
"منادی"اخبار کس نے جاری کیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر

12
"درویش"اخبار کس نے جاری کیا؟
جواب:محمد ارتضی
سوالنمبر

13
"ملاواحدی"کا خطاب کس نے کسے دیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی نے محمد ارتضی کو
سوالنمبر14
"وارث الادب"کا خطاب کس نے کس کو دیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی نے مولوی بشیر احمد کو
سوالنمبر

15
"مصور فطرت" کس کا خطاب تها؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر

16
"برنی"خطاب کس نے کس کو دیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی نے ضیاالدین کو
سوالنمبر

17
کس نے اپنے گهر کا نام "اردو منزل"رکها تها؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر

18
کس نے بارہ مہینوں کے نام بارہ اماموں پر رکهے هوے تهے؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر

19
دلی سے اخبار"رعیت" کس نے نکالا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی نے
سوالنمبر

20
قائد کی دوستی کی بنا پر کس نے مولانا ابوالکلام آزاد کو قتل کرنے کا فتوئ دیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر21" مفتوں "کا خطاب خواجہ حسن نظامی نے کس کو دیا؟
جواب:دیوان سنگهہ کو
سوالنمبر

22
کونسی شخصیت علامہ اقبال سے ناراض هو کر ان کو "شاعر مشرق" کہنے کی بجائے "شاعر پنجاب" کہنا شروع کر دیا؟
جواب:خواجہ حسن نظامی
سوالنمبر

23
یہ کس کا شعر هے
"ابو ہریرہ سے بلی نہ چهٹ سکی
خواجہ حسن نظامی سے دہلی نہ چهٹ سکی
جواب:اکبر الہ آبادی

 

1. سجاد حیدر یلدرم نے اپنے افسانوی مجموعہ " خیالستان " کا نام میر غلام بھیک نیرنگ کے کہنے پر رکھا
2. گوپی چند نارنگ نے ادبی زندگی کی ابتداء افسانہ نگاری سے کی
3. عرش صدیقی " عادل فقیر " کے قلمی نام سے دوہے تخلیق کرتے رہے
4. ہندی چو مصرعی پہلی " مکرنی " کا موجد امیر خسرو ہے
5. محمد دین فوق کا دوسرا مجموعہ کلام " نغمہ و گلزار " کے نام سے پہلی بار 1941ء میں شائع ہوا اس کی ضخامت 184 صفحات ہے
6. دامن کا شمار پنجابی کی اصناف سخن میں ہوتا ہے
7. اردو میں ترقی پسندوں کے سب سے بڑے مخالف حسن عسکری تھے
8. پاکستان میں نئ ادبی تنظیم کی بنیاد اعجاز فاروقی نے رکھی
9. " ایک لڑکا " اختر الایمان کی ایک مشہور نظم ہے
10. محب امیر حسن سجزی کو فارسی گوئ میں " سعدی ہند " کہا جاتا تھا
11. منشی غلام حسن قادر الکلام شاعر ہو گزرے ہیں ان کو خوش نویسی میں نمایاں مقام حاصل تھا. اردو اور سرائیکی میں " گانمن " تخلص لکھتے تھے
12. موجودہ دور میں زیادہ پیش رفت کرنے والی صنف تنقید ہے
13. میر انیس کو مرثیہ خوانی میر خلیق نے سکھائ
14. ڈاکٹر وزیر آغا نے ماہنامہ " اوراق " مولانا صلاح الدین احمد کی یاد میں جاری کیا
15. ن م راشد کو بچپن میں پیار سے "نذری " پکارا جاتا تھا
16. میر تقی میر نے شاہ حاتم کو مرد جاہل قرار دیا ہے
17. کمپیوٹر کو اردو میں " شمارندہ " کہا جاتا ہے
18. مبالغہ کی تین قسمیں ہوتی ہیں ۱. تبلیغ ۲. غلو ۳. اغراق
19. مسعود حسن رضوی ادیب کا سب سے پہلا تصنیفی کارنامہ " امتحان وفا " ہے
20. قرۃ العین حیدر 21 اگست 2007ء کی رات ساڑھے تین بجے کیلاش ہاسپٹل نوئیڈا میں فوت ہوئیں ان کی نماز جنازہ اگلے دن 22 اگست 2007ء عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئ دہلی کے میدان میں ادا کی گئ اور جامعہ کے اسی قبرستان میں ان کو سپرد کیا گیا جہاں بہت سی علمی و ادبی شخصیات دفن ہیں جن میں مختار احمد انصاری ، عابد حسین ، صالحہ عابد حسین ، غلام السدین ، غلام الثقلین، پروفیسر نور الحسن، بیگم انیس قدوائ ، شفیق الرحمن قدوائ، سجاد ظہیر اور رضیہ سجاد ظہیر شامل ہیں

21. جوش ملیح آبادی کے نزدیک اردو کا سب سے بڑا شاعر نظیر اکبر آبادی ہے
22. فراق گورکھپوری نے یوسف ظفر کو اپنا مجموعہ کلام " شعلہ ساز " مرتب کرنے کی دعوت دی اور یوسف ظفر نے یہ کام خوش اسلوبی سے انجام دیا
23. عربی دنیا کی خالص ترین زبان ہے
24. ادبی زاویے ، ڈاکٹر گوہر نوشاہی کی مشہور کتاب ہے
25. شاعری کو روح کی غذا بھی کہا جاتا ہے
26. شبلی نعمانی نے میر انیس کو مرزا دبیر سے بڑا مرثیہ نگار قرار دیا ہے
27. یادگار انیس کمیٹی کے صدر سید علی ظہیر تھے
28. مولوی عبد الحق کو باباۓ اردو کا خطاب محمد یوسف نے دیا لیکن مولوی عبد الحق آگے یہ خطاب اختر انصاری کو دیا تھا
29. اردو غزل کے مشہور شاعر ظفر اقبال کے فرزند آفتاب اقبال روزنامہ نواۓ وقت میں " حسب حال " کے عنوان سے کالم نگاری کرتے رہے پھر جیو نیوز پر " خبرناک " پروگرام شروع کیا اس کے بعد جیو نیوز سے الگ ہو کر ایکسپریس نیوز پر " خبردار " مزاحیہ پروگرام شروع کر دیا
30. اصلاح سخن کے تین اجزاء ہوتے ہیں ۱. شعر ۲. تبدیلی ۳. توجیہہ
31. " سنین الاسلام " ڈاکٹر لائٹنر نے مولانا محمد حسین آزاد کے اشتراک سے مرتب کی تھی
32. مجید لاہوری کی " وغیرہ وغیرہ " کے عنوان سے ریڈیو پاکستان کراچی سے ہر پندرہ دن بعد تقریر نشر ہوا کرتی تھی . مجید لاہوری کو خود نمائ کا شوق تھا . دوستوں کو ٹیلی فون کر کے بتا دیا کرتے تھے کہ فلاں روز میری ریڈیو سے تقریر آ رہی ہے اور اخبارات میں اس کی خبر ضرور چھپواتے . اگر خبر نہ چھپتی تو بڑے برہم ہوتے اور اسے اپنے خلاف سازش تصور کرتے تھے

0 Comments

Leave a Reply Cancel

Add Comment *

Name*

Email*

Website